پشاور: وفاقی وزیر ریلوے نے چوبیس دسمبر کو نواز شریف کیلئے اہم دن قرار دے دیا.اسمبلی کی اوقات یہ ہے کہ سب سے بڑے چور کو چیئرمین پی اے سی بنا دیا ۔
پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے کہا شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا، د ودھ کی رکھوالی پر بلی کو بٹھانا ہے.ریلوے کی کارکردگی سے متعلق کہتے ہیںمشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن حالات بدلنے کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پہیہ چلے گا تو ملک چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شہباز شریف نے گوٹی فٹ کر لی اور وہ دم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ اب بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف نے نواز شریف کو کئی بار اچھے مشورے دیے لیکن انہیں سمجھ ہی نہیں آ ئی ۔