کراچی :سونے کی قیمت میں فی تولہ800 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد قیمت 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کےبعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 57 ہزار 442 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سےتاریخ کی بلند ترین سطح 67 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ برس کی نسبت اس سال سونےکی فی تولہ قیمت میں 14 ہزارسےزائد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ دس گرام سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر عبور کر چکا ہے۔