کوچ وقاریونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، پی سی بی 

کوچ وقاریونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ، پی سی بی 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق باؤلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصۃ نہیں ہوں گے ، باؤلنگ کوچ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فیملی سے ملنے وطن واپس آجائیں گے ۔ 

پی سی بی کا کہناہے کہ وقار یونس جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے ، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے ۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقہ میں سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہوگا، وقار یونس نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست کی تھی ، ان کی فیملی رواں ہفتے وطن پہنچے گی ۔ 

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ ان دنوں نیوزی لینڈ میں ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ کپتان بابراعظم سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ لیکن وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ 

اوپنر بلے باز عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتان کریں گے ۔دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، شاداب خان ، عابدعلی، شان مسعود ، فواد عالم ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، محمد عباس ، عمران بٹ ، حارث سہیل ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ،فہیم اشرف ، بابراعظم ، امام الحق شامل ہیں ۔