لاہور،معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔ سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کی طبعیت کو تسلی بخش قرار دیا اور ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔
یاد رہےکہ مولانا طارق جمیل کا 13 دسمبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہوگئے ۔ مولانا طارق جمیل کو ہسپتال میں قرنطینہ کیا گیا ا س دوران ان کی مکمل نگہداشت ہوتی رہی ۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کورونا کو سیریس لیں اور معاشرے کے سب لو گ اس بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
سی ایم ایچ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔