کوئی مسیح دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے،شیخ رشید 

Sheikh Raseed,PTI,APML, Christmas cake

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی مسیح دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے،جتنا یہ میرا ہے اتنا ہی مسیحوں کا پاکستان ہے ان کی خدمت کیلئے بھی ہر طرح سے حاظر ہوں ۔

راولپنڈی لال کڑتی میں کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے بیمار ہوں صرف کرسمس تقریبات میں شرکت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہمارے ہاں 70 سکول، کالجز مسیح چلا رہےہیں، سکولوں میں مذہب کی بنیاد نہیں رکھی گئی، اسلام آباد میں بھی ایسا سکول بنائیں میرا اس میں ہر طرح سے تعاون رہے گا۔

شیخ رشید نے کہا  مسیحی برادری کے مسائل ہیں تو میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہوں،وزیر اعظم عمران خان اور اپنی جانب سے آپ سب کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کسی مسیح کو آج تک بھیک مانگتے نہیں محنت مزروری کرتے ہی دیکھا ہے ان کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کا معترف ہوں۔