سیاستدانوں پر عدم اعتماد، چائے فروش کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ 

سیاستدانوں پر عدم اعتماد، چائے فروش کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ 
سورس: file

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر ایک چائے فروش نے بھی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ 

چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ملک اشفاق بھٹی نے کہا کہ ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آکر وعدے کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

چائے فروش اشفاق بھٹی نے الیکشن جیتنے کی صورت میں کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کے مجوزہ اقدامات میں مظفر گڑھ میں یونیورسٹی کی تعمیر اور سڑکوں کی بہتری شامل ہے۔

چائے فروش کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن میں جیت گیا تو سب سے پہلے اپنے علاقے میں یونیورسٹی قائم کروں گا اور سڑکو ں کی بہتری پر توجہ دوں گا۔ 

اشفاق  بھٹی نے غریبوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم بھی کیا  جو عام لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی۔

مصنف کے بارے میں