پنجاب بھر میں کلینکس پر چھاپے، 1 ہزار سے زائد جعلی ڈاکٹروں کی دکانیں سیل

پنجاب بھر میں کلینکس پر چھاپے، 1 ہزار سے زائد جعلی ڈاکٹروں کی دکانیں سیل

لاہور:  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ سات ہفتوں کے دوران صوبے بھر میں 4 ہزار 623 علاج معالجے کے مراکز پر چھاپے مارکر 1 ہزار 13 جعلی ڈاکٹروں کے جعلی کلینکس سیل کر دیے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) کے مطابق انفورسمنٹ ٹیموں نے صوبے کے تقریباً ہر ضلع میں بڑے  پیمانے پر چھاپے مارے۔تاہم  سب سے زیادہ سیل کیے جانے والے مراکز کی  تعداد لاہور میں تھی، اس کے بعد راولپنڈی میں 71، فیصل آباد 69، جھنگ 53، قصور 46، ساہیوال 43، گوجرانوالہ 42 اور سیالکوٹ میں 41  جعلی کلینکس سیل کیے گئے۔ باقی اضلاع میں روزانہ اوسطاً 23 مراکز پر چھاپے مارے گئے اور مختلف تعداد میں جعلی ڈاکٹروں کے کاروبار کو بند کر دیا گیا۔

 ترجمان نے  بتایا کہ کمیشن نے اب تک پنجاب بھر میں 1لاکھ 75 ہزارسے زائد چھاپے مار کر 48 ہزار سے زائد جعلی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کیا ہے۔

 پی ایچ سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 38 ہزار 694جعلی ڈاکٹروں نے کارروائی کے خوف سے اپنےکلینکس  بند کر دیے۔

مصنف کے بارے میں