Get Alerts

اوگرا نے  ایل این جی کی قیمتوں میں10 فی صد تک  اضافہ کردیا

 اوگرا نے  ایل این جی کی قیمتوں میں10 فی صد تک  اضافہ کردیا

اسلام آباد : اوگرانے ایل این جی کی قیمتوں میں دس فی صد تک اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے  ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11 فیصد تک مزید اضافہ کردیا ہے۔ یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔


نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔