ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

 ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: ایل این جی مہنگی، اوگرا نے نئی قیمت کا نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے  ایل این جی 49 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 50 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 12.83 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.36 ڈالر تھی۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

مصنف کے بارے میں