Get Alerts

اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر بھی 0.28 ڈالر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اگست میں بھی اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا، جس کے بعد سوئی سدرن کی قیمت 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسرا مہینہ اضافہ صارفین پر مہنگائی کا اضافی بوجھ ڈالے گا۔

ٹیگز: