Get Alerts

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 اسلام آباد:اوگرا نے جولائی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

    سوئی ناردرن کے لیے قیمت 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم ہو کر 11.57 ڈالر ہو گئی۔

    سوئی سدرن کے لیے قیمت 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم ہو کر 10.57 ڈالر مقرر کر دی گئی۔دوسری طرف پیٹرول کی قیمت میں اگلے 15 دنوں کے لیے 6.50 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس کی منظوری آج متوقع ہے۔

ٹیگز: