فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا،گیارہویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 79.99 فیصد ،بارہویں جماعت کا 75.10فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات کے ممطابق رواں برس انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کیلئے ریگولر انرولمنٹ 56643، کامیاب 45008, کامیابی کا تناسب%80.64 فیصد رہا۔ بورڈ کی  گیارہویں جماعت کے لیے مجموعی  سالانہ انرولمنٹ 57673 تھی جس میں 45366 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %79.99 رہا۔ پرائیویٹ انرولمنٹ 1030  تھی جس میں358سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %37.02 فیصد رہا۔


رواں برس انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کیلئے ریگولر انرولمنٹ 721، کامیاب 570, کامیابی کا تناسب%80.51 فیصد رہا۔ پارٹ ٹو میں سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 20096  تھی جس میں  13738سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %73.59 فیصد رہا۔ بورڈ کی بارہویں جماعت کے لیے مجموعی  سالانہ انرولمنٹ  20817 تھی جس میں 14308 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %75.10 رہا۔

مجموعی کامیابی کا تناسب75.10 رہا۔اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ اور کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ ( https://www.fbise.edu.pk/ )  پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں