Get Alerts

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ : قومی  کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور وہ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب، جنوبی افریقہ بھی آخری میچ جیتنے کے لیے پوری کوشش کرے گا۔ تاہم، اس میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آخری میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

ٹیگز: