لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا ہے۔ حنا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی، جس کے بعد شوبز حلقوں اور فینز کی جانب سے انہیں مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔
حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور ملک کے بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فیصل قریشی، فیروز خان جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔
اداکارہ کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر، جنہیں تیموری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سے ہوئی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی حنا کے مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی، کیونکہ حنا آفریدی نے اپنی ذاتی زندگی کو عام طور پر نجی رکھا تھا۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور حنا کے مداحوں نے ان کی زندگی کے اس نئے مرحلے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے خوشیوں کی دعا کی۔