Get Alerts

ایلون مسک کی دبئی کے ولی عہد سے ملاقات، ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایلون مسک کی دبئی کے ولی عہد سے ملاقات، ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق

دبئی: امریکی بزنس مین ایلون مسک، جو ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس (سابق ٹوئٹر) اور اسٹارلنک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، نے دبئی کا دورہ کیا، جہاں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ان کا استقبال کیا۔

دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایلون مسک سے ملاقات کی، جس میں متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، ڈیجیٹل معیشت، اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، اور دبئی کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور جدت کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ایلون مسک نے متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کے شعبٍے میں پیشرفت کو سراہا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران یہ بھی بات کی گئی کہ جدید ڈیجیٹل نظام کو مزید مستحکم کرنے اور ہنر مند افرادی قوت میں سرمایہ کاری پر زور دیا جائے گا۔

ٹیگز: