Get Alerts

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

تل ابیب: اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے ساتھ مل کر پیش کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے بعد مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ نئی آبادکاریاں اسرائیلی قبضے کو مزید مستحکم کریں گی اور دو ریاستی حل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گی۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی آبادکاری پالیسی کشیدگی کو بڑھا رہی ہے، فلسطینیوں کی زمین تک رسائی کو محدود کر رہی ہے، اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ٹیگز: