ٹورنٹو : افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بننے لگی ہے۔ کینیڈا میں ایک اور افغان شہری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افغان جریدے "ہشت صبح" کے مطابق، کینیڈا پولیس نے 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا۔ کینیڈیائی پولیس کے مطابق، ولید خان پر داعش کو مالی وسائل فراہم کرنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق، ولید خان پر قتل کے منصوبے بنانے میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ ان الزامات کے تحت، وہ عالمی سطح پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر داعش کے پروپیگنڈے کو پھیلانے میں بھی شامل تھا۔