Get Alerts

وزیراعظم سے ملاقات، انڈر 19 ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد، سمیر منہاس کو خصوصی شاباش

وزیراعظم سے ملاقات، انڈر 19 ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد، سمیر منہاس کو خصوصی شاباش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سمیر منہاس کو خصوصی شاباش دی اور کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کی اتنی بڑی کامیابی کو محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا اور محسن نقوی، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو مبارکباد دی۔

ٹیگز: