Get Alerts

سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی سطح پر تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 62 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,400 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ٹیگز: