Get Alerts

 سزا پوری کیے بغیر قیدی باہر نہیں آسکتے، احتجاج عدالتوں میں کریں:گورنر خیبرپختونخوا

 سزا پوری کیے بغیر قیدی باہر نہیں آسکتے، احتجاج عدالتوں میں کریں:گورنر خیبرپختونخوا

پشاور:پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سزا پوری کیے بغیر قیدی باہر نہیں آسکتے اور جیلوں کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے عدالتوں میں جائیں۔

گورنر نے کہا کہ پہلے بھی کفن کے ساتھ احتجاج کرنے والے کچھ حاصل نہیں کر سکے اور اب کی احتجاج کی باتیں صرف کارکنوں کو سرگرم رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کی بات کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور صوبہ خیبرپختونخوا محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گالم گلوچ سے صوبے کے حقوق حاصل نہیں کیے جا سکتے اور مسائل کے حل کے لیے قانونی اور پرامن راستہ اپنانا ضروری ہے۔

ٹیگز: