Get Alerts

جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی

 جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور:لاہور میں جاوید بٹ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

نمائندہ  نیونیوز حماد اسلم کے مطابق، کیس کی تحقیقات ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں جاری ہیں۔ جے آئی ٹی میں ایس پی میاں معظم، ڈی ایس پی اچھرہ قمر عباس اور انویسٹی گیشن رائیونڈ کے افسر شاہزیب شامل ہیں۔

ابتدائی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق، جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی میں امیر معصب کے ساتھ امیر فاتح بھی شامل تھا۔ مزید قانونی کارروائی رپورٹ کی روشنی میں آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: