Get Alerts

ارجن کپور نے لندن میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے لندن میں اپنی نئی آنیوالی فلم ”مبارکاں“ کی شوٹنگ شروع کر دی۔ یہ فلم بالی ووڈ فلمساز انیس بضمی کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے جو کہ 28 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ اداکاراس فلم میں دوہرا کردار ادا کر رہے ہیںاور ان کردار روں کے لئے انہوں نے اپنے چہرے پر داڑھی بھی بڑھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کیرئیر میں پہلی مرتبہ اپنے انکل انیل کپور کے ساتھ کام کر یں گے اس کے علاوہ اس فلم میں بالی وڈ کے دو خوبصورت اداکارائیں علینا ڈیکرواز اور اتھیا شیٹی بھی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ یا درہے اداکار ارجن کپور نے آخری مرتبہ فلم ”کا اینڈ کی“ میں سٹار اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔