Get Alerts

لاہور : پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کا عمل تیز کردیا گیا

لاہور : پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کا عمل تیز کردیا گیا

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تھریک کے تحت پارٹی رہنماوں نے ازخود گرفتاریاں دینا شروع کیں تھیں ، تاہم اب پولیس کی جا نب سے  بھی کارکنوں اور رہنماوں  کو گرفتاری کا عمل تیز  کر دیا گیا ہے ۔

پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور سپورٹرز کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر  کی جارہی ہے ،   کسی کے کہنے پر انہیں گرفتار نہیں   گیا ۔

پولیس کے مطابق  پی ٹی آئی  کاکنوں  پر  سڑک بلاک کرنے  کے الزام میں  دفعہ 290اور 291 کے تحت مقدمات درج ہوں گے جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا  جائے گا ۔

 پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ  کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں وجہ لکھنا لازم ہے، اس لیے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے کارکنوں اور رہنماوں کو  میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں میں رکھا جائے گا ،حکومت کی جانب سے جیلوں کی انتظامیہ کو  انتظامات مکمل  کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔

ٹیگز: