کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ویڈ، جیمز وینس، حیدر علی، شعیب ملک، بین کٹنگ، عرفان خان، عامر یامین، محمد عمر، عمران طاہر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں