پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

  کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی   کے نیشنل بینک ارینا میں  آج   پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن  کا  چودھواں میچ  کھیلا جارہا ہے ، میچ میں ملتان سلطانز  اور  کراچی کنگز مدقابل ہیں .

 ملتان سلطانز کے  کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت  کر عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ  کراچی کنگز  اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5،5میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی کو صرف 1 جب کہ ملتان کو 4 میں کامیابی حاصل  ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جب کہ کراچی 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔