فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز اضافے سے 1840 ڈالرز فی اونس ہے۔ 

مصنف کے بارے میں