اب تک 700 کارکن خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر چکے ہیں: فواد چوہدری

اب تک 700 کارکن خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر چکے ہیں: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 700 کارکن اب تک خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چوہدری، اعظم سواتی اور بہت سے پارٹی لیڈرز نے گرفتاری دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس جو تیاری کے ساتھ آئی تھی، ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہو چکی ہے، سی سی پی او آفس کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ کارکنان گرفتاریوں کیلئے موجود ہیں، پولیس کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں