سنی اتحاد کونسل کومخصوص  نشستیں ملیں گی یانہیں ؟فیصلہ  آج

سنی اتحاد کونسل کومخصوص  نشستیں ملیں گی یانہیں ؟فیصلہ  آج

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ  کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا اور  آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔

خیا ل رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔