پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی
سورس: file

دبئی : پہلے ٹی 20 میچ میں  پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 
امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ بلے باز وینکیٹیشورا راؤ 49 رنز بنائے تھے پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے دیے گئے 212 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور اخری اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔

نائب کپتان بدر منیر نے ناقابل شکست سنچری بنائی، بدر منیر نے ایک سو انتیس رنز کی اننگز کھیلی۔پاک بھارت دوسرا ٹاکرا 23فروری جب کہ سیریز کا آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں