اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  139 رنز کاٹارگٹ دے دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  139 رنز کاٹارگٹ دے دیا

لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  139 رنز کاٹارگٹ دے دیا۔ پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


یونائیٹڈ کی جانب ایلکس ہیلز نے 9 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا، جبکہ انکے آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے بھی محمد حسنین کے ایک ہی اوور میں 18 رنز بنائے ۔سلمان علی آغا اور کولن منرو کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی، تاہم 69 کے مجموعے پر پہلے کولن منرو آؤٹ ہوئے۔کولن منرو20 ، ایلکس ہیلز 21، آغا سلمان 33، شاداب خان 2، اعظم خان 1، جارڈن کوکس19، عماد وسیم 9، فہیم اشرف 20، حنین شاہ2 سکوبناکر پویلین لوٹے۔


گلیڈی ایٹرز کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے 4 اوور کے کوٹہ میں صرف 18 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔۔گلیڈی ایٹرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے عقیل حسین نے  دو،  ابرار احمد نے  تین، محمد حسنین نے ایک، محمد وسیم نے تین وکٹیں لیں۔


  اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ جبکہ ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں