Get Alerts

کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری میں واقع بسمہ اللہ ریزیڈنسی میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ذرائع کے مطابق، آگ نے عمارت کی نویں منزل کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دسویں فلور کے متعدد فلیٹس بھی متاثر ہو گئے۔

حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ عمارت کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اور متاثرہ عمارت کے برابر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ قریبی رہائشی عمارتیں بھی اس حادثے سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔ حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: