سپین، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ

سپین، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ

 ویلنسیا :سپین کے شہر ویلنسیا کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک جبکہ 15 لاپتہ  ہو گئے۔ایمرجنسی سروسز حکام کاکہنا ہےکہ   آگ  تیزی سے عمارت میں موجود دیگر فلیٹس میں پھیلتی گئی۔


سپین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 14 منزلہ عمارت میں 130 سے زائد فلیٹس تھے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی 22 ٹیمیں مصروف عمل ہیں، فائر فائٹرز نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے کئی رہائشیوں کو بچا لیا ہے تاہم کچھ لاپتہ بھی ہیں۔


میئر ویلنسیا ماریا جوز کاتالا  کاکہنا تھا کہ 4 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں۔ایمرجنسی سروسز کے نائب سربراہ جارج سوریز کاکہنا ہے کہ  عمارت کا سٹرکچر گرنے کا بظاہر کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن فائر فائٹرز عمارت کے باہر سے کام کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں