Get Alerts

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے شادی کر لی

 سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے شادی کر لی

دہلی : سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن سے شادی کی۔ اس تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ انہوں نے شادی کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو اس خوشی کی خبر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ شیکھر دھون نے جنوری میں اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، اور اب ان دونوں کی شادی نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑائی ہے۔

ٹیگز: