Get Alerts

قطری وزیر اعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں

قطری وزیر اعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں

دوحہ : قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطری وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے، تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو کشیدگی سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور مسائل کا پرامن حل نکالنا ضروری ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اختلافات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: