Get Alerts

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی : ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی اے اے حکام کے مطابق، مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

حکام نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی، جہاں لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ٹیگز: