Get Alerts

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

دہلی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ ایک تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا جب تیجس طیارہ بھارتی ایئربیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر لیا اور وہ محفوظ رہا۔

اس حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین ایئرفورس کے پاس اس وقت 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔

یہ دوسرا واقعہ ہے کہ دو سال کے اندر بھارت کا تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ پہلا حادثہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں ہوا تھا، جب کہ دوسرا حادثہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں پیش آیا تھا۔

ٹیگز: