Get Alerts

بھارتی فضائیہ کا بڑا فیصلہ: فنی خرابیوں کے باعث 'تیجس' لڑاکا طیاروں کا پورا بیڑا گراؤنڈ

بھارتی فضائیہ کا بڑا فیصلہ: فنی خرابیوں کے باعث 'تیجس' لڑاکا طیاروں کا پورا بیڑا گراؤنڈ

نئی دہلی : بھارت نے اپنے مقامی ساختہ لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (LCA) تیجس کی حفاظت پر اٹھنے والے سوالات کے بعد اس کے مکمل بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک سنگین حادثے اور طیارے میں موجود تکنیکی خامیوں کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 7 فروری کو مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس پر ٹیک آف کے دوران ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ بے قابو ہو کر رن وے سے پھسل گیا۔    طیارہ 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے ٹیک آف کر رہا تھا کہ اچانک رن وے چھوڑ کر قریبی گڑھے میں جا گرا۔    اس واقعے میں پائلٹ زخمی ہوا، جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے احتیاطی طور پر زیرِ استعمال تمام 35 طیاروں کی پروازیں روک کر ان کی جامع جانچ کا حکم دیا ہے۔اگرچہ بھارت تیجس کو اپنے دفاعی خود انحصاری کے پروگرام کا سب سے کامیاب منصوبہ قرار دیتا رہا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اس کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔
 مارچ 2024 میں جیسلمیر میں پہلا حادثہ ہوا، جس کے بعد نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران ایک ونگ کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ میں طیارے کے ڈیزائن اور کارکردگی میں 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جو اس کی آپریشنل صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ 2016 میں فضائیہ میں شمولیت کے بعد سے اب تک یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے جس نے پورے بیڑے کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کیا۔ بھارتی حکام اب تک حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب تک ہر طیارے کی انفرادی طور پر تکنیکی جانچ مکمل نہیں ہو جاتی، یہ بیڑا گراؤنڈ رہے گا۔

ٹیگز: