Get Alerts

دبئی ائیر شو میں تیجس طیارہ گرنے کے بعد بھارتی فضائیہ پر شدید تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ

دبئی ائیر شو میں تیجس طیارہ گرنے کے بعد بھارتی فضائیہ پر شدید تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ

دبئی:دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ بھارتی ائیر فورس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 10 منٹ پر گر گیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

حادثے سے قبل طیارے کے فیول ٹینک سے تیل کے رساؤ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی تھی۔ طیارہ گرنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے فضائیہ پر شدید تنقید کی اور ائیر چیف کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

انوشی تیواری نامی ایک صارف نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے لیے عالمی سطح پر "زبردست توہین" ہے اور ائیر فورس کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانا چاہیے۔ تیجسوی پراکاش نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹ بھی انجام نہیں دے سکتے تو کیا پائلٹس کو مناسب تربیت دی جا رہی ہے، اور ائیر چیف کی قیادت پر سوالات اٹھائے۔

یہ دوسرا حادثہ ہے جو دو سال کے اندر تیجس طیارے کے ساتھ پیش آیا ہے۔ مارچ 2024 میں راجستھان کے جیسل میر میں بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، لیکن اس میں پائلٹ محفوظ رہا۔

ٹیگز: