دبئی:دبئی میں جاری ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجس مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایئر شو کے دوران حادثاتی طور پر کریش ہوا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں عملے کی حالت یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واقعے نے دبئی ایئر شو میں بھارتی ٹیم کی ساکھ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور متعلقہ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔