Get Alerts

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ تیجس حادثے کا شکار، ادارہ جاتی کمزوریاں عیاں

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ تیجس حادثے کا شکار، ادارہ جاتی کمزوریاں عیاں

دبئی:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر بکھر گیا۔

حادثے نے بھارت کے دفاعی نظام میں ادارہ جاتی کمزوریوں کو نمایاں کر دیا ہے، خاص طور پر معیار، حفاظت اور جوابدہی کے شعبوں میں۔ پرواز سے قبل طیارے میں تیل کی لیکج کی تصاویر سامنے آئی تھیں، تاہم بھارتی حکام نے طیارے کو تشہیری مقصد کے لیے پرواز کرنے دیا۔

یہ واقعہ بھارت کے 83 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے باوجود پیش آیا، جس سے ملکی دفاعی اداروں میں نگرانی اور معیار کے انتظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ٹیگز: