پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیا

پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق توحیدآباد میں خراب موسم کے باعث ریسکیوآپریشن علی الصبح سوا 3 بجے شروع کیا گیا۔

برفباری میں پھنسے تمام سیاحوں کو مری اور کالا باغ میں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔ادھر لوئر کوہستان میں پٹن کے مقام پر پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو بھی ریسکیوکرلیاگیا۔غیرملکی باشندوں نے سخت موسم میں امدادی کارروائیوں کو سراہا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

cdf0fa1efb8707f0c090b825f493887c

برف میں سیاحوں کی 14 سے 15 گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور انہیں نکالنے کے لیے آنے والا لفٹر بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنس گیا تھا جس کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کی بازیابی کے لیے فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیو ٹیم بھیجی گئی تھی،شدید موسمی حالات کے باوجود رات سوا 3بجے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا‘آپریشن میں پاک آرمی،پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو1122 نے حصہ لیا ۔

اس سے قبل برفباری میں پھنسے سیاح نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑیوں میں فیملیاں اور بچے موجود ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بہت محدود مقدار میں بچاہے. محصور سیاح کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے سے توحیدآباد میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ریسکیو کیا جائے.

اس سے قبل پاک فوج نے بیان جاری کیا تھا کہ توحید آباد میں سیاحوں کے بھٹکنے کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا تھا، سول انتظامیہ بھی ریسکیوآپریشن میں تعاون کررہی ہے، ریسکیوٹیم کے پاس دوایاں اورخوراک موجود ہے، شدید برفباری اورنہ چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں جب کہ سڑکیں کلیئرکرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔


دوسری جانب ایبٹ آباد میں کیہال کے قریب پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے تین افراد موت کےمنہ میں چلے گئے۔لوئردیر میں بھی شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ،لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنارہا۔