'' انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی''،الیکشن کمیشن کا امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

 '' انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی''،الیکشن کمیشن کا امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق  امیدواروں کی انتخابی مہم   6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم  ختم ہونے  کے بعدجلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024 کے لیے پوٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔

مصنف کے بارے میں