Get Alerts

گل پلازہ آگ: تفتیشی ٹیم متحرک، سی سی ٹی وی سے ٹائم لائن تیار

گل پلازہ آگ: تفتیشی ٹیم متحرک، سی سی ٹی وی سے ٹائم لائن تیار

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی شدید آتشزدگی کے معاملے پر تفتیشی ٹیم متحرک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آگ لگنے کی مکمل ٹائم لائن تیار کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، پلازہ کے پچھلے حصے میں رات 10:07 بجے آگ لگی۔ ایک منٹ بعد یعنی 10:08 بجے دھواں ظاہر ہونا شروع ہوا اور 10:12 بجے آگ کے شعلے نظر آئے، جب کہ ایمبولینسز پہنچنا شروع ہوئیں۔

ایم اے جناح روڈ سائیڈ پر 10:18 بجے آگ دیکھی گئی، اور چند لمحوں کے اندر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے وقت پلازہ کے 16 دروازوں میں سے صرف دو دروازے کھلے تھے، جہاں سے اندر موجود افراد نے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ متعدد افراد نے ایک دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی تاکہ باہر نکل سکیں۔

تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی نقائص کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹیگز: