Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 775 پوائنٹس بڑھ کر 1,87,808 پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 775 پوائنٹس بڑھ کر 1,87,808 پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 775 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,87,808 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

گزشتہ روز مارکیٹ 1,87,680 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے بعد آج کی مثبت ٹریڈنگ سرمایہ کاروں میں اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کے پیچھے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص میں خریداری کے رجحان اور عالمی مارکیٹوں میں مثبت صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: