ڈیووس:سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کر دیے گئے۔ اس اقدام میں پاکستان بھی شامل ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سرگوشیاں بھی نمایاں لمحے بن گئیں، جس پر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے دستخط کرنے پر اپنی تشکر کا اظہار کیا۔
غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، اور کوسوو شامل ہیں۔