Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت آغاز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت آغاز

کراچی :  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 138,701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا اور انڈیکس 379 پوائنٹس کمی کے بعد 138,217 پر بند ہوا تھا۔ آج کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

ٹیگز: