Get Alerts

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر آج صبح 11 بجے راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ڈیم کے اطراف آباد علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر راول ڈیم کے قریب نہ جائیں۔

ٹیگز: