Get Alerts

راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپل ویز کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد: حال ہی میں ہونےو الی موسلادھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ اب 1748.40 فٹ کی سطح پر ہے جبکہ ڈیم کی زیادہ سے زیادہ حد 1752 فٹ مقرر ہے۔ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سپل ویز کو کھول دیا گیا ہے، جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔

حکام نے پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھنے کا ہدف رکھا ہے اور ڈیم کے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

دریں اثنا، دریائے سندھ میں چشمہ، تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دیگر بیراج معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

ٹیگز: