اسلام آباد/راولپنڈی: ملک کے مختلف حصوں میں جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں شدید بارشوں نے سیدپور گاؤں کا نقشہ بدل دیا، جبکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر تیسری بار سپل ویز کھول دیے گئے۔
راولپنڈی میں نالہ چھچھ میں طغیانی سے جاتلی اور گرد و نواح کے علاقے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں شدید بارش کے باعث متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے۔
پنڈ دادنخان میں دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ کالا باغ کے مقام پر جناح بیراج میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔