Get Alerts

ورلڈ برین ڈے: صحت مند دماغ ہی ترقی کی بنیاد ہے، مریم نواز شریف

ورلڈ برین ڈے: صحت مند دماغ ہی ترقی کی بنیاد ہے، مریم نواز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی دماغ خالق کی حیرت انگیز تخلیق ہے، اور یہ نہ صرف جسم کا سب سے پیچیدہ نظام ہے بلکہ سوچ، فیصلے اور ترقی کی بنیاد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کو جنم دیتا ہے، اس لیے دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد صرف بیماری کا درد نہیں سہتے بلکہ معاشرتی رویوں، بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب دماغی امراض کی روک تھام، علاج اور آگاہی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر ذہنی صحت فراہم کی جا سکے۔

مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ڈے کو ایک موقع قرار دیا جس کے ذریعے ہمیں یہ یاد دہانی ہوتی ہے کہ دماغی صحت پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: